4 جون 2011 - 19:30

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نےکہا ہےکہ رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب سے ملت اسلامی میں جہاد کے جذبات کی تقویت ہوتی ہے۔

ابنا: تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رہنما احمد المدلل نے فارس نیوز سے گفتگومیں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے بیانات سے ایک بارپھر امت اسلامی کے دلوں اور افکار میں جہادی جذبات کو تقویت عطافرمائي ہے۔ المدلل نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین واثق رکھتےہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام امت اسلامی کو آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہےہیں اور جب سے اسلامی انقلاب کامیاب ہوا ہے ایرانی حکام نے ہمیشہ نہایت ٹھوس طریقے سے ملت فلسطین کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ یادرہے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گذشتہ روز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی بائيسیوں برسی کے عظیم اجتماع سے خطاب میں ایک بار پھر تاکید فرمائي ہے کہ فلسطین کے ٹکڑے نہیں کئے جاسکتے اور سارا کا سارا فلسطین ملت فلسطین کی ملکیت ہے اور بلاشبہ یہ سرزمیں ملت اسلامی کو واپس ملے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت